ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کے ایس ایس آئی ڈی سی کی طرف سے روزگار میلے کا اہتمام

کے ایس ایس آئی ڈی سی کی طرف سے روزگار میلے کا اہتمام

Tue, 26 Jul 2016 11:09:09  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو25؍جولائی(ایس او نیوز)کرناٹکا اسمال اسکیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے 31جولائی کو شہر میں بڑے پیمانے پر روزگار میلے کا اہتمام کیا جائے گا۔ کے ایس ایس آئی ڈی سی کے چیرمین گرپا نائیڈو نے آج یہ بات کہی۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کارپوریشن کی جانب سے پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر روزگار میلے کا اہتمام کیاجارہاہے ، جس میں پندرہ تا بیس ہزار بے روزگاروں کو روزگار مہیا کرانے کیلئے پہل کی جائے گی۔ انفوسس ،وپروسمیت 150 سے زائد معروف کمپنیاں اس روزگار میلے میں حصہ لیں گی، اور اپنے لئے اہل امیدواروں کا انتخاب کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ روزگار میلے کے پہلے مرحلے میں پانچ تا چھ ہزار افراد کو اسی مقام پر روزگار مل جانے کا قوی امکان ہے۔اس کے بعد بھی جن نوجوانوں کو روزگار میسر نہیں ہوا ان کو روزگار فراہم کرنے کیلئے مواقع کی نشاندہی کرنے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔مرحلہ وار ان تمام نوجوانوں کو بھی مناسب روزگار دلایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں اس مجوزہ روزگار میلے کی کامیابی کی بنیاد پر اضلاع میں بھی اس طرح کے میلوں کے اہتمام پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں چھوٹی صنعتوں کو بڑھاوا دینے کیلئے دس نئے انڈسٹریل ایسٹیٹ قائم کئے گئے ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے بتایا کہ ریاست میں صنعتوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اگست کے پہلے ہفتہ میں وزیراعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں صنعت کاروں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں ریاست کے سبھی ممتاز صنعت کاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ 


Share: